پی سی بی کو شاہین آفریدی، فخر زمان کے ری ہیب کی حوصلہ افزاء رپورٹ موصول

October 06, 2022

شاہین آفریدی اور فخر زمان - فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کے ری ہیب کی حوصلہ افزاء رپورٹ موصول ہوگئی۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور جارح مزاج بلے باز فخر زمان لندن میں ری ہیب مکمل کر رہے ہیں، ان دونوں کے ہمراہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید بھی موجود ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں۔

تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے ری ہیب کی حوصلہ افزاء رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور فخر زمان اب تک آن ٹریک ہیں۔

شاہین آفریدی، فخر زمان اور عمر رشید شیڈول کے مطابق 15 اکتوبر کو برسبین پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی 15 اکتوبر تک کی جاسکتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ جبکہ فخر زمان ٹریول ریزروز میں شامل ہیں۔