پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کراٹے فائٹر راجہ ریحان نے جرمنی میں ہونے والے معروف کراٹے ایونٹ Zwönitztalpokal میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
راجہ ریحان نے جرمن کلب Bushido Chemnitz کی نمائندگی کرتے ہوئے Kumite U30/U35 -80KG کیٹیگری میں حصہ لیا اور پورے ایونٹ میں اپنے حریفوں پر مکمل برتری ثابت کی۔
پہلی فائٹ میں راجہ ریحان نے Ingo Schäfer کو 0-6 سے شکست دی۔
سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ Marcel Koch سے ہوا جہاں سخت مقابلے کے بعد انہوں نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔
فائنل میں راجہ ریحان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے Timur Manuev کو 0-9 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
راجہ ریحان کی گزشتہ تین ہفتوں کی بین الاقوامی کارکردگی بھی انتہائی شاندار رہی:
*پولینڈ میں سینئر -60KG کیٹیگری میں سلور میڈل *جرمنی کے Arwaza Cup میں سینئر -60KG کیٹیگری میں برانز میڈل *Czech Open میں سینئر -67KG کیٹیگری میں برانز میڈل * اور اب جرمنی کے Zwönitztalpokal میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
پاکستانی کراٹے فائٹر راجہ ریحان کی یہ مسلسل کامیابیاں نہ صرف ان کی محنت اور لگن کا ثبوت ہیں بلکہ بیرونِ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کا باعث بھی بن رہی ہیں۔