پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اکثر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں، ایساہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے فوراً بعد دیکھنے کو ملا۔
شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ’طوفان سے پہلے پُرسکون‘۔
فاسٹ بولر کی پوسٹ پر کچھ ہی منٹس بعد اسپن بولر شاداب خان نے ان کی تصحیح کی۔
شاداب خان نے لکھا کہ ’شینو وہ بتانا تھا کہ اسکرین شاٹ لگائی ہے پوری تصویر نہیں‘۔
ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کی پوسٹ اور شاداب خان کے جواب کو ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں۔