وزیراعظم نے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیے

October 06, 2022

وزیراعظم شہباز شریف - فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیے۔

رضا ربانی کھر کو تجارت، نوابزادہ افتخار بابر کو امور کشمیر و گلگت بلتستان کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

میر ارشاد کو بین الصوبائی رابطہ، تسنیم قریشی کو صنعت و پیداوار کا قلمدان دیا گیا۔

محمد علی شاہ باچا کو آبی وسائل، فیصل کریم کنڈی کو تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان مل گیا۔

سردار سلیم حیدر کو اوورسیز پاکستانیز، مہیش کمار ملانی کو صحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے کل 29 معاونین میں اب بھی 15 بغیر کسی قلمدان کے ہیں، وزیراعظم نے اب تک صرف 14 معاونین خصوصی کو قلمدان دیا ہے۔