نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل سہ فریقی سیریز سے آؤٹ

October 07, 2022

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل انجری کے باعث سہ فریقی سیریز سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیرل مچل کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہوا ہے، وہ آج نیٹس پر بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

سہ فریقی سیریز میں ڈیرل مچل کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ ڈیرل مچل کی فٹنس میں بہتری کیلئے کم از کم 2 ہفتے لگیں گے۔ ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا۔

گیری اسٹیڈ نے مزید کہا کہ مچل کی فٹنس کو مانیٹر کرتے ہوئے ان کے ورلڈ کپ کھیلنے پر فیصلہ ہوگا۔