• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے کپتان کی فکر ہے، 3 سال سے انکی تصویر تک نہیں دیکھی: وسیم اکرم

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حکام پر زور دیا ہے کہ ورلڈ کپ فاتح کپتان اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے۔

وسیم اکرم نے انگلینڈ کے سابق کپتان ایان بوتھم کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں نشر ہونے والے پوڈکاسٹ اولڈ بوائز، نیو بالز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام کپتانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے درخواست پر دستخط کیے۔

یاد رہے کہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے اہم رکن تھے۔

پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق فاسٹ بالر نے کہا ہے کہ مجھے کپتان کی فکر ہے، میں انہیں بطور دوست یاد کرتا ہوں، بطور سرپرست ان کی کمی محسوس کرتا ہوں اور بطور رہنما ہم سب انہیں یاد کرتے ہیں، ہم نے 3 سال سے ان کی تصویر تک نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت سے چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے، جیسا کہ اس سے قبل دیگر سیاست دانوں کے ساتھ کیا جاتا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید