کیلیفورنیا میں کار ریس کے دوران کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔
لگونا سیکا ریس وے میں ڈرائیور ریس کے دوران بریک پر قابو کھو بیٹھا۔
ڈرائیور کے بریکس پر قابو کھو بیٹھنے کے باعث کار بے قابو ہو کر ہوا میں اڑتی کئی قلابازیاں کھانے کے بعد باڑ سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے بعد ڈرائیور کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔