لاہور، پولیس نے ملزم کو بھونکنے پر مجبور کردیا

October 07, 2022


لاہور میں بادامی باغ پولیس نے ایک ملزم کو کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کردیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانہ میں پولیس اہلکار زیر حراست مبینہ منشیات فروش ملزم کو بھونکنے اور خود کو کتا کہنے پر مجبور کرتے رہے۔

ڈی آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے۔

فوٹیج میں ملزم کے کپڑوں پر خون کے دھبے بھی واضح دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور انسانیت کی تذلیل برداشت سے باہر ہے۔