حکومت نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کردیا

October 07, 2022

ملک میں کھیلوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، حکومت نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم نے ایک تقریب میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آج بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا لیٹرجاری کیا۔

حکومت کی جانب سے اسپورٹس آپریشن بحال کرنے کیلئے اداروں کو خط لکھ دیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اسپورٹس بند کردیے تھے، عمران خان کے اس فیصلے سے ملک بھر میں ہزاروں کھلاڑی بے روز گار ہوگئے تھے۔