بسمہ معروف کی بھارت کیخلاف جیت پر سب کو مبارکباد

October 07, 2022

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بھارت کے خلاف جیت پر سب کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ جیت سب کےلیے کافی اہم ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں بسمہ معروف نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتح میں ہر کسی نے اپنا کردار ادا کیا،ہم نے آج بہت اچھے طریقے سے میچ کو فنش کیا۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ سے ہار کے بعد سب نے سوچا کہ کیسے بہتر کرنا ہے، ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کی، جس کی بدولت ہم نے اچھا ٹوٹل بنایا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم کی بولنگ بھی کافی اچھی رہی اور فیلڈنگ میں بھی بہترین پرفارم کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسپنرز پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل رہے ہیں، ایمن انور کا ذکر کرنا چاہوں گی کہ اہم موقع پر بہت اچھی بولنگ کی۔

بسمہ معروف نے یہ بھی کہا کہ کوشش کریں گے اس مومینٹم کو دیگر میچز میں بھی جاری رکھیں اور اچھی کارکردگی دکھا کر باقی تمام میچز جیتیں۔