عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

November 02, 2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کل درخواست پر سماعت کریں گے۔