کھمبے پر چڑھنے والا پی ٹی آئی کارکن بجلی کے جھٹکے سے نیچے گرگیا

November 07, 2022


راولپنڈی میں مری روڑ پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ایک کارکن بجلی کے کھبے پرچڑھ گیا اور تاروں کی زد میں آنے کے بعد بجلی کا جھٹکا لگنے کے باعث اونچائی سے نیچے گرگیا۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کا کارکن بجلی کے کھمبے پر بلندی پر پہنچا تو تاروں کی زد میں آگیا۔

پی ٹی آئی کارکن بجلی کا جھٹکا لگنے سے اونچائی سے نیچے گر کر بے ہوش ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کی وجہ سے ایمبولینس کو راستہ ملنے میں دشواری پیش آئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبے سے گرنے والا کارکن تا حال بے ہوش ہے، کارکن سے کوئی دستاویز نہیں ملی جس سے شناخت ہو سکے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کےکرنٹ سے زخمی کارکن کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔