سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے چارج نہ چھوڑنے پر لاہور پولیس میں بد دلی

November 10, 2022

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے چارج نہ چھوڑنے پر لاہور پولیس میں بد دلی نظر آنے لگی۔

ذرائع آئی جی آفس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جیز اور متعدد ایس پیز، سی سی پی او کے بجائے سینئر کمانڈ سے احکامات لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کی ہائیکورٹ سے بحالی احکامات نہ ملنے پر وزیراعلیٰ اجلاس میں شرکت توہین عدالت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو متعدد پولیس افسران کی جانب سے فوری چارج چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے، غلام محمود ڈوگر پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام ہے۔