اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے معطل کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کو ایک اور خط لکھ کر بلاتاخیر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے معطل سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق سے کئی خطوط بھیجے گئے، آپ نے ان پر عمل نہیں کیا۔
خط کے متن کے مطابق پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کو بلاتاخیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔