زر مبادلہ کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

November 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 30لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 11 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 13 ارب 79 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ان میں سے 7 ارب 95 کروڑ 95 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس اور 5 ارب 83 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں۔