شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر لگی ہیروں جڑی ’نیم پلیٹ‘ سوشل میڈیا پر وائرل

November 22, 2022

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کنگ، شاہ رُخ خان کے گھر ’منت‘ کے باہر لگی ہیروں جڑی نیم پلیٹ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ممبئی میں واقع شاہ رُخ خان کے گھر ’منت‘ کے باہر نئی نیم پلیٹ لگائی گئی ہے، اس نیم پلیٹ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی ایک خاص وجہ اس میں ہیروں کا جڑاؤ ہے، نیم پلیٹ پر شاہ رُخ خان کے گھر کا نام ’منت‘ لکھا ہوا ہے۔

ہیروں سے تیار سے شدہ اس نئی نیم پلیٹ کا لگنا ہی تھا کہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپوترٹس کے مطابق شاہ رُخ خان کے گھر کی اس نیم پلیٹ کی تیاری میں تقریبا 2ماہ لگے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ’منت ہاؤس‘ کے باہر بھورے رنگ کی نیم پلیٹ لگی ہوئی تھی جو کہ سونے سے بنائی گئی تھی۔