مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکرز سے دست درازی، 16 ملزمان پرفرد جرم عائد

November 23, 2022

لاہور کی سیشن عدالت نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں ریمبو سمیت 16 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

ارسلان، عابد اور افتخار سمیت دیگر ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا اور طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پرایک ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ 14 اگست 2021ء کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ پیش آیا تھا، متاثرہ خاتون نے تھانا لاری اڈا میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔