ملائشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو اگلا وزیراعظم مقرر کردیا

November 24, 2022

فائل فوٹو

ملائشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا اگلا وزیراعظم مقرر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے شاہ السلطان عبداللہ، انور ابراہیم سے آج حلف لیں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق ملائشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر پائی تھی۔

نتائج کے مطابق انور ابراہیم کے اتحاد کو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

انتخابات میں وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 30 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹس کے مطابقملائشیا میں حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔

واضح رہے کہانور ابراہیمملائشیا کے 10 ویں وزیراعظم ہوں گے۔