• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائشیا الیکشن، 177 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی مکمل، انور ابراہیم اتحاد 61 نشستوں کے ساتھ آگے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملائیشیا میں قبل از وقت عام انتخابات میں 177 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کا اتحاد 61 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53 سالوں میں پہلی بار شکست سے دوچار ہوئے، وہ اپنے حلقے سے محی الدین اتحاد کے مقابلے میں اپنی نشست بھی ہار گئے۔

ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ کی 222 میں سے 177 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے اتحاد کی 61 نشستوں کےساتھ برتری ہے، سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد 60 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 24 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے، وزیراعظم اسماعیل صابری کے حکمراں اتحاد نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید