اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

November 24, 2022

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار تین روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ ان کے گردے فیل ہوگئے تھے، انہیں آج صبح ہی وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اسماعیل تارا نے طنز و مزاح کے مقبول پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔

اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر 5 بار نگار ایوارڈز تفویض کیے گئے تھے۔

نامور کامیڈین کے سوگواروں میں بیوہ، 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

اسماعیل تارا نے ٹی وی اور اسٹیج کے علاوہ 14 پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔

ان کی نامور فلموں میں ہاتھی میرا ساتھی، آخری مجرا، منڈا بگڑا جائے شامل ہیں جس میں کام پر انہیں نگار ایوارڈ ملا۔

فلم چیف صاحب اور فلم دیواریں میں کام پر بھی اسماعیل تارا کو نگار ایوارڈ دیا گیا۔

مزاحیہ خاکوں پر مشتمل ڈرامے ففٹی ففٹی میں ماجد جہانگیر کے ساتھ منوا اور ببوا کا کردار کیا۔