مداح کا فون پھینکنے پر رونالڈو پر میچز کی پابندی

November 25, 2022

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر مداح کے ہاتھ سے اس کا موبائل فون نیچے پھینکنے پر 2ڈومیسٹک میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے ۔ رواں سال اپریل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد میدان سے ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے تماشائیوں میں موجود ویڈیو بنانے والے ایک مداح کے فون پر غصے سے ہاتھ مار کر موبائل نیچے پھینک دیا تھا-مداح کا موبائل گرانے پر کارروائی کرتے ہوئے فیفا حکام نے کریسٹانو رونالڈو پر پابندی عائد کی ہے۔