بلوم برگ نے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو 10فیصد کی کم ترین سطح پر رکھا، اسحاق ڈار

November 25, 2022

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کا عکس شيئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوم برگ نے ایک سال میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو 10 فیصد کی کم ترین سطح پر رکھا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اس رپورٹ کے بالکل الٹ ہے جو ہمارے ایک سیاسی رہنما نے بتایا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اس بے ایمان رہنما نے کہا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات 93 فیصد ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنی ادائيگیوں کی تکمیل بروقت مکمل کرے گا۔