گوداموں میں رکھی 581 کلو چرس چوہے کھا گئے، بھارتی پولیس

November 26, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر متھورا کی پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے کہ پولیس کی جانب سے برآمد کی گئی 500سے زائد کلو چرس چوہے کھاگئے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیر گڑھ اور ہائی ویز پولیس اسٹیشنز کے گوداموں میں رکھی گئی 581 کلو چرس چوہوں نے کھا لی۔پولیس کی طرف سے یہ رپورٹ اس وقت جمع کرائی گئی ہے جب گزشتہ سال عدالت نے متھورا پولیس کو ایک مقدمے میں ضبط کی گئی چرس پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔