آج کے بعدملکی سیاست کا بدلا منظر دکھائی دے گا، عباس علی شاہ

November 26, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر جنگلات عباس علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کے بعد ملکی سیاست کا بدلا ہوا منظرنامہ دکھائی دے گا اور کل کا سورج عمران خان کے بیانیہ کی جیت کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو الوداع کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ پھڑپھڑانے والے آج ہی پھرپھڑا لیں، بعد میں پشیمانی کے سوا ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ عباس علی شاہ نے مزید کہا کہ خانیوال سے بڑا عوامی ریلا آزادی مارچ کے لئے راولپنڈی پہنچے گا اور الیکشن کے اعلان کی صورت میں خوشخبری لے کر لوٹے گا۔