یوکرین میں میزائل حملے، بجلی منقطع، بچے کے دل کا آپریشن جاری رہا

November 26, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل حملوں کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوجانے کے بعد ڈاکٹروں نے اندھیرے میں بچے کے دل کا آپریشن کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر ایک خاتون نے اسپتال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میزائل حملے کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوگئی اور اس وقت بچے کے دل کا آپریشن کیا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین فرض نبھانے پر ڈاکٹرز کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق روس نے بدھ کو یوکرین کے دارالحکومت اور دیگر شہروں پر 70 میزائل فائر کئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں کے باعث یوکرین میں 40 سالوں میں پہلی مرتبہ جوہری پاور پلانٹس پاور گرڈ سے منقطع ہوگئے۔