• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین الفاظ میں 2026ء کی پلاننگ بتادی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026ء کے لیے اپنی نئے سال کی ریزولوشن تین الفاظ میں بیان کی ہے۔

صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے ’مار اے لاگو‘ میں نئے سال کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

اس دوران امریکی صدر نے بتایا کہ سال 2026 میں وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ایک رپورٹر کی جانب سے امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ ’مسٹر صدر، کیا آپ کے پاس نئے سال کی کوئی ریزولوشن ہے؟‘

اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہاں، میرے پاس ہے، امن، امن اور زمین پر امن۔‘

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر خود کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2025 میں آٹھ جنگیں ختم کروائیں جن میں پاکستان بھارت کشیدگی، تھائی لینڈ کمبوڈیا تنازع اور مشرقِ وسطیٰ کے معاملات شامل تھے۔ 

انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بھی ممکنہ امن معاہدے پر کام جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید