عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ لازمی پہنیں، گاڑی سے باہر نہ نکلیں، پولیس

November 26, 2022

فائل فوٹو

راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہبُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہعمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

مراسلے کے مطابق وی آئی پی کی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

سی پی او کے مطابقہدایات تحریری طور پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کو دی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہاسٹیج پر شرکاء کی فہرست پہلے سے انتظامیہ کو فراہم کی جائے،فہرست کے ناموں کے علاوہ کوئی بھی اسٹیج پر نہیں جا سکے گا۔

سی پی او کے مطابقجلسہ گاہ میں کوئی مسلح پرائیویٹ گارڈ یا گن مین نہیں ہوگا،تمام شرکاء مجوزہ مقام سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہو سکیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہڈرون کیمرہ کے استعمال اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی،کارکنوں کو کسی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق جلسے میں آنے والی خواتین کے لیے الگ اور مناسب جگہ مختص کی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔