• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں PTI کے جلسے کیلئے مرکزی اسٹیج لگا دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے راولپنڈی میں آج میٹرو بس سروس معطل رہے گی، جلسے کی سیکیورٹی کے لیے 8500 پولیس اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے گزشتہ روز مشروط اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا۔

اجازت نامے میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو صرف ایک دن کے جلسے کی اجازت دی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روات ٹی چوک سے پشاور روڈ کی ٹریفک کے لیے متبادل روٹ ہے، روات ٹی کراس سے ٹریفک اسلام آباد میں داخل ہو سکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سے راولپنڈی کے لیے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعمال کریں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

دوسر ی جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا ہے، پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جارہا ہے اور اسے جزوی بند کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید