ہالی ووڈ اسٹارز ٹام ہالینڈ اور زینڈایا مستقبل کے خواب بُننے لگے

November 26, 2022

ہالی ووڈ اسٹارز ٹام ہالینڈ اور زینڈایا ایک سال سے ڈیٹنگ کر رہے تھے لیکن اب دونوں شادی کے متعلق منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

امریکی میگزین کے مطابق اسپائیڈرمین فلم میں اداکاری کرنے والے دونوں ستارے اب زیادہ تر ایک دوسرے کے ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

میگزین نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹام اور زینڈایا مستقبل کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ان کی پہلی ملاقات 2016 میں ’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

پچھلے سال جولائی 2021 میں ان کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جس سے ٹام اور زینڈایا کے تعلق کی تصدیق ہوگئی تھی۔