بلدیاتی انتخابات میں شکست، تائیوان کی صدر پارٹی سربراہی سے مستعفی

November 26, 2022

تائیوان کی صدرسائی انگ وین، فائل فوٹو

تائیوان کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی شکست پر صدر سائی انگ وین پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہوگئیں۔

سائی انگ تائیوان کی بدستور صدر رہیں گی لیکن انہوں نے پارٹی صدارت چھوڑ دی ہے۔

تائیوانی صدر سائی انگ وین کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج توقعات کے برعکس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شکست کی تمام ذمہ داری مجھے قبول کرنی چاہیے، اپنی جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہو رہی ہوں۔

خیال رہے کہ تائیوان کے بلدیاتی انتخابات میں چین حامی اپوزیشن جماعت نے برتری حاصل کی ہے۔

تائیوان میں میئر اور کونسلرز کے انتخاب کے لیے انتخابات گزشتہ روز ہوئے تھے۔