چوتھا ورلڈ کپ کھیلنے والے جاپانی فٹبالر کے بالوں کا سرخ رنگ قطر میں مقبول

November 27, 2022

کراچی( جنگ نیوز) عمر کے ساتھ نرم ہونا جاپانی فٹبال ٹیم کے تجربہ کار فل بیک یوتو ناگاٹومو کے منصوبے کا حصہ نہیں ، جن کے شعلے سے بھرے سرخ بال قطر میں دنیا کی دیگر ملکوں کے فٹبالرز بھی خاصی شہرت حاصل کررہے ہیں ،36سالہ فل بیک اپنے چوتھے ورلڈ کپ میں ناقابل برداشت موڈ میں نظر آرہے ہیں، جو ایک جاپانی کھلاڑی کا ریکارڈ ہے – اور ٹیم کے بڑے تجربے کار سیاسی کھلاڑی کے طور پر اپنے کردار کو پوری طرح نبھا رہے ہیں۔ ناگاٹومو نے جرمنی کے خلاف جاپان کی شاندار جیت کے میچ میں ایک گھنٹہ کھیلا لیکن جب وہ پچ سے باہر گئے تو ان کی شمولیت ختم نہیں ہوئی تھی۔اس نے میچ کا بقیہ حصہ اپنے ساتھی ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گزارا اور گول اسکوررز رٹسو ڈوان اور تاکوما اسانو کو مبارکباد دینے کے لیے بینچ سے باہرمیدان میں آگئے ، جیت کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے جشن کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شہرت ملی ہے۔ٹورنامنٹ کے لیے اپنے بالوں کو سرخ کرنے والے کھلاڑی کے لیے یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی ،ان کا کہنا ہے کہ یہ سرخ رنگ جاپانی پرچم کا ہے، جو ہمارے کھلاڑیوں کے جذبے کو بھی ظاہر کرتا ہے، ناگاٹومو نے کہا کہ میں نے لوگوں سے پوچھا کہ مجھے اسے کس رنگ میں رنگنا چاہئے اور بہت سے لوگوں نے کہا کہ سرخ۔ میں نے بھی یہی سوچا کہ یہ ورلڈ کپ کے حوالے سے میرے رویے کی بہترین نمائندگی کرے گا۔ ناگاٹومو نے کہا کہ ان کی اہلیہ، جاپان میں ایک ٹی وی اینکر ہیں۔