مراکش کی ٹیم کے چار کھلاڑی بیلجیم میں پیدا ہوئے، آج کے میچ میں ان سے فائدہ لیں گے، کوچ

November 27, 2022

کراچی( جنگ نیوز) ورلڈ کپ فٹبال میں حصہ لینے والی مراکش ٹیم کے چار کھلاڑی بیلجیم میں پیدا ہوئے ہیں،مراکش کے کوچ ولید ریگراگئی نے کہا کہ ان کی ٹیم اتوار کو ورلڈ کپ میں روبرٹو مارٹینز کی ٹیم سے مقابلہ کرتے وقت اپنے بیلجیئم میں پیدا ہونے والے کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،مراکش نے اپنا ابتدائی میچ کروشیا کے خلاف بغیر گول کے برابر کھیلا تھا بیلجیئم کے خلاف فتح انہیں 1986 کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے دہانے پر کھڑا کر دے گی۔مراکش کے اسکواڈ کے چار کھلاڑی بیلجیئم میں پیدا ہوئے تھے جن میں سیلم ام اللہ بھی شامل ہیں، جنہوں نے کروشیا کے خلاف آغاز کیا اور اسٹینڈرڈ لیگ کے لیے اپنا کلب فٹ بال کھیلا۔بلال الخانوس اور انس زروری، جو دونوں بیلجیم کی یوتھ ٹیموں کے لیے کھیلتے تھے، اور الیاس چیئر بھی یورپی ملک میں پیدا ہوئے۔ریگراگئی نے ہفتہ کو کہا کہ ان میں ایک خاص جذبہ اور ایک مثبت توانائی ہے اور آپ کو اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی ہوگی۔یہ ان کے لیے ایک اہم میچ ہے، بیلجیئم کے کوچ مارٹینز نے کہا کہ کلب اور بڑے مقابلے میں فرق ہے عالمی مقابلوں میں کار کردگی پروجیکٹ اور چیلنج ہوتی ہے،دوسری جانب مراکش اپنے فل بیکس حکیمی اور نوسیر مزراوی کی فٹنس پر پیسہ بہا رہا ہے مگر ٹیم کے کوچ نے کہا کہ آیا ہم اتوار کے میچ میں کھلانے کا خطرہ مول سکتے ہیں۔