ویلز کے گول کیپر ہینسی ریڈ کارڈ پانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

November 27, 2022

دوحا(نیوز ڈیسک)ویلز کے گول کیپر ہینسی قطر ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ پانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ایران سے میچ میں ہینسی کو ابتدا میں فاؤل کرنے پر یلو کارڈ دیاگیا لیکن پھر کھیل کے 86 ویں منٹ میں ویڈیو ریفری کی مداخلت پر ریڈ کارڈ دکھاکر میدان بدر کیاگیا۔ہینسی نے مہدی تریمی سے آؤٹ سائیڈ ایریا میں جاکر گیند چھیننے کی کوشش کی تھی جس پر ریفری ان کیخلاف سخت تادیبی کارروائی پر مجبور ہو گئے۔