پیمرا نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پر پابندی لگا دی

November 27, 2022

فائل فوٹو

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پر پابندی لگا دی۔

پیمرا کے مطابق اعظم سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرامز نشر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس حوالے سےپیمرا کا کہنا ہے کہ آرڈر کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز کا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس کے معطل کر دیا جائے گا۔

پیمرا کے مطابق اعظم سواتی نے 26 نومبر کو جلسے میں اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازع بیان پر گرفتار کیے گئے۔

تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔