فیکٹریز مالکان کچرا ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اہلکاروں کو دیں،ایم ڈی سالڈ ویسٹ

November 28, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ کی زیرِصدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہےکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے اورجدید نظام کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (کاٹی) عہدیداران معاہدے کے مطابق آگاہی اور اس سلسلے میں بنائی گئی حکمت عملی پر تعاون کریں اس وقت کاٹی کے 777 ممبران ہیں جن میں سے صرف 137 فیکٹریز ایسی ہیں جو ایس ایس ڈبلیوایم بی کے ساتھ معاہدے کے مطابق تعاون کررہی ہیں،تمام فیکٹریز کے مالکان کچرا ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اہلکاروں کو دیں تاکہ کچرے کا ڈسپوزل محفوظ طریقے سے یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ہر انڈسٹری کو پابند کیا جائے کہ وہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ڈسٹ بن استعمال کریں،فیکٹریز کے مالکان کو یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ اگر وہ کچراایس ایس ڈبلیوایم بی کے اہلکاروں کو دینے کے بجائے کسی غیر منظم گروہ کو دیں گے تووہ افرادمعمول کے مطابق کارآمد اشیاء نکالنے کے بعد باقی کچرا کھلی جگہ پھینک دیتے ہیں جوشہر کو گندا کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خراب کرنے کا بھی سبب بن رہے ہیں، اس سلسلے میں ایک موثرآگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔