کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں روڈ پر قائم دیرینہ سنڈے بازار ختم کر دیا گیا بیٹر المعروف کا کا گرفتار، کمشنر آفس اعلامیے کے مطابق کراچی انتظامیہ کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے مختلف علاقوں میں ہٹائ گئیں تجاوزات کو روکنے کے لئے خصوصی عملہ بھی متعین کیا گیا ہے اسٹنٹ کمشنر لیاری ندیم اورنگزیب نے اتوار کو دو طرفہ شاہ ولی اللہ روڈ کے ایک جانب عرصہ سے قائم سنڈے بازار بازار کا خا تمہ کر دیا اور ان تجاوزات کا زمہ دار بیٹر المعروف کا کا کو گرفتار کر لیا گیا ہے مختلف رپورٹس کے مطابق شہر میں تجاوزات کے پس پردہ مختلف عناصر کا م کر رہے ہیں ۔