کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافے کے بعد خطے میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، جس کے اثرات اب بنگلہ دیش میں بھی واضح نظر آرہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں بھارت مخالف مظاہروں کا انعقاد اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارتی پالیسیوں نے پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں نریندر مودی کی پالیسیوں اور خطے میں مبینہ مداخلت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، جہاں عوام اور بالخصوص نوجوان قیادت نے کھل کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔