میسی کا جادو، ارجنٹینا کو فتح دلا دی، عالمی چیمپئن بننے کا خواب زندہ

November 28, 2022

دوحا (جنگ نیوز) لیونل میسی کا جادو چل گیا، ان کی ٹیم نے ہفتہ کو ورلڈ کپ گروپ سی میں میکسیکو کے خلاف 2-0کی فتح حاصل کی، میچ میں پہلا گول میسی نے اسکور کیا اور اپنا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب زندہ کردیا۔ 35 سالہ میسی نے اپنے کیرئیر میں ہر بڑا ٹائٹل جیتا ہے لیکن 2014میں فائنل میں پہنچنے کے باوجود وہ ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ 2014 میں عالمی چیمپئن جرمنی بنا تھا۔ میسی نے ورلڈ کپ میں ڈیاگو میراڈونا کے 21میچوں اور آٹھ گولز کا ریکارڈ برابری کیا ہے۔ اس وقت ارجنٹائن کے تین پوائنٹس ہیں، بدھ کو اسے اپنا آخری میچ پولینڈ سے کھیلنا ہے، فتح اسے دوسرے مرحلے تک رسائی کی ضمانت دے سکتی ہے۔ میچ کے بعد میسی نے کہا کہ آج ارجنٹائن کے لیے ایک اور ورلڈ کپ شروع ہوا ہے ، میں لوگوں کو ایک ہی بات کہتا ہوں کہ ہم پر یقین رکھیں۔ ہم نے وہی کیا جو ہمیں کرنا تھا۔