فیفا ورلڈ کپ میں آج کے میچز کا پروگرام

November 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میںپیرکو تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق دوپہرتین بجے پہلا میچ کیمرون اور سربیا کے درمیان الجنوب اسٹیڈیم میں ہوگا ، دوسرا میچ شام چھ بجےساؤتھ کوریا اور گھانا کے درمیان ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں، تیسرا میچ رات نو بجے برازیل اور سوئٹزر لینڈکے درمیان اسٹیڈیم974 میں جبکہ رات بارہ بجے یعنی اگلےمنگل کوپرتگال اور یوراگوئےکے درمیان مقابلہ لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔