دمے کے مریضوں میں امراضِ قلب کے خطرات زیادہ ہوسکتے ہیں، تحقیق

November 28, 2022

میساچوسٹس(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دمے کے مرض میں مسلسل مبتلا افراد، جو علامات کو قابو میں رکھنے کے لیے روزانہ ادویہ کا استعمال کرتے ہیں، میں ان لوگوں کی نسبت امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں جو اس بیماری میں مبتلا نہیں ہوتے۔جرنل آف دی امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے بتایا مطالعے میں شریک وہ افراد جو مسلسل دمے کے مرض میں مبتلا تھے ان کے خون میں دوا کے استعمال کے باوجود سوزش کی سطح زیادہ تھی۔ سوزش کی سطح میں زیادتی کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ دل کے نظام پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے جو دماغ کو جانی والی خون کی شریانوں میں چکنائی کے جمع ہونے کا سبب بنتی ہے۔