عمران خان کا ملک میں انتشار اور فساد کا ہر منصوبہ ناکام ہوچکا، حمزہ شہباز

November 28, 2022

لاہور( نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملک میں انتشار اور فساد کا ہر منصوبہ ناکام ہو چکا،پنجاب کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب،عمران نیازی کا ایک ایک بیانیہ جھوٹا ثابت ہوا ،ملک میں انتشار اور فساد کا ہر منصوبہ بری طرح ناکام ہوا۔ اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ جھرلو کے ذریعے اسمبلی کی حاصل کردہ نشستوں سے استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے۔ عمران خان کی تقریر اعتراف شکست تھی ،ایک سیاسی بازی گر اپنی بچی کھچی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے۔