آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر

November 29, 2022

فائل فوٹو

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہوگئی۔

موٹر وے ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے مکمل بند کردی گئی ہے۔