• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں راتیں خنک اور سرد، آئندہ چند روز میں مزید سردی کا امکان

کراچی (خبرایجنسی)کراچی میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی راتیں خنک اور سرد ہونا شروع ہوگئی ہیں، آئندہ چند روز میں مزید سردی کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ،اس وقت کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں کمی سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں سردی کا آغاز عموماًدسمبر سے ہوتا ہے البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 5 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس وقت کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا ہے۔ علاوہ ازیں شہر میں 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلے گی۔

اہم خبریں سے مزید