بابر اعظم نے ’لازمی‘ تصویر شیئر کردی

November 29, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لازمی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹاسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر بابر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔

بابر اعظم نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ لکھا کہ لڑکوں کے ساتھ لازمی تصویر۔

کپتان کی پوسٹ کو انسٹاگرام پر تقریباً 3 لاکھ جبکہ ٹوئٹر پر 50 ہزار کے قریب لائکس مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔