51 سال قبل اغوا کی گئی امریکی بچی والدین کو مل گئی

November 29, 2022

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

امریکا کی ریاست ٹیکساس سے اغوا کی گئی بچی 50 سال بعد والدین سے مل گئی۔

برطانوی اخبار کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون نے بچی کو 1971ء میں اغوا کیا جس وقت اس کی عمر ایک سال تھی۔

رپورٹس کے مطابق میلیسا کی والدہ نے 1971ء میں بچی کی دیکھ بھال کرنے والے شخص سے متعلق اخبار میں اشتہار دیا جس کے بعد خاتون نے ان سے نوکری کے لیے رابطہ کیا تھا۔

برطانوی اخبار کے مطابق بچی کی تلاش کے لیے اشتہارات اور سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا گیا تھا، ستمبر میں اہل خانہ کو اشارہ ملا کہ ان کی بیٹی چارلسٹن میں موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ، پیدائشی نشان اور تاریخ پیدائش کی مدد سے یقینی بنایا کہ علاقے میں موجود خاتون ان کی ہی بیٹی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اہلخانہ نے بھی اس سے متعلق تصدیق کردی ہے کہ ان کی بیٹی میلیسا انہیں مل گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق میلیسا کو لاپتا کرنے والی خاتون سے متعلق فی الحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔