انگلینڈ کی مشہور تنظیم ’بارمی آرمی‘ بھی پاکستان پہنچ گئی

November 29, 2022

فوٹو بشکریہ بارمی آرمی / ٹوئٹر

پاکستان میں ٹیسٹ میچز کے لیے آئی انگلش ٹیم کے پیچھے پیچھے انگلینڈ کرکٹ شائقین پر مشتمل مشہور تنظیم ’بارمی آرمی‘ پاکستان پہنچ گئی۔

بارمی آرمی نے پاکستان پہنچنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

بارمی آرمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لوکیشن انگلینڈ سے پاکستان تبدیل کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارمی آرمی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 انگلش شائقین کرکٹ پاکستان پہنچے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بارمی آرمی 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔