• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید خامنہ ای کے دیدار کیلئے مجمع امڈ آیا، انتقام کے نعرے

کراچی (نیوز ڈیسک) شہید خامنہ ای کے دیدار کیلئے مجمع امڈ آیا، انتقام انتقام کے نعرے، شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات جاری، شدید گرمی کے باوجود عوام کی بھرپور شرکت ، سرخ پرچموں وسینہ کوبی کیساتھ خراج عقیدت، امریکا و اسرائیل سے بدلہ لینے کے عزم کا اظہار، ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں ہفتے کے روز تہران کے گرینڈ مصلیٰ کمپلیکس میں لاکھوں افراد جمع ہوئے، جہاں سوگواروں نے سینہ کوبی کرتے ہوئے "انتقام، انتقام" اور "امریکا مردہ باد" کے نعرے لگائے۔ ایرانی پرچم میں لپٹے خامنہ ای کے تابوت کے ساتھ ان کے خاندان کے ان افراد کے تابوت بھی رکھے گئے جو امریکی اسرائیلی حملوں میں شہید کیے گئے تھے۔ شرکا نے سرخ پرچم اٹھا رکھے تھے، جو شیعہ روایت میں انتقام کی علامت سمجھے جاتے ہیں، جبکہ متعدد افراد نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، اگرچہ وہ خود تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ سخت سکیورٹی، ٹریفک پابندیوں اور شدید گرمی کے باوجود ہزاروں افراد نے تقریب میں شرکت کی اور مقتول رہنما سے وفاداری اور ان کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایرانی حکام ان تقریبات کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد قومی استقامت اور یکجہتی کا مظاہرہ قرار دے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق تین روزہ تقریبات کے بعد تابوت قم، پھر عراق اور آخر میں مشہد منتقل کیا جائے گا، جہاں جمعرات کو تدفین ہوگی۔ سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور تہران میں بڑی تعداد میں سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید