کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کی آج 27 ویں برسی منائی جائے گی۔
5 جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرأت اور بہادری کو قوم کا سلام ہے۔
شہید کے مزار پر صبح پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی، جبکہ پاک فوج کاچاک چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔