نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی، اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور کے 3ملازم معطل

November 30, 2022

فائل فوٹو

اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق تینوں ملازمین کے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ میوزک ٹیچر کامران، چوکیدار صفدر اور اٹینڈنٹ اللہ دتہ کو معطل کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔