چین میں کورونا پابندیاں، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

November 30, 2022

—فائل فوٹو

چین میں عالمی وباء کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر گوانگزو میں احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زہینگزو میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سپر مارکیٹس، جمز اور ریسٹورنٹس کھل گئے۔

چین میں 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 828 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بیجنگ میں کورونا کیسز میں تیزی آگئی ہے جہاں پر یومیہ 4 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔